دوسرا ملک سعد شہید فٹ بال ٹورنامنٹ ‘ جنگ بازار ٹیم نے فائنل جیت لیا

بدھ 10 جولائی 2013 13:18

چترال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 10جولائی 2013ء) چترال میں دوسرا ملک سعد شہید فٹ بال ٹورنمنٹ 2013احتتام پذیر ہوا اس ٹورنمنٹ میں فٹ بال کے کل 32 ٹیموں نے حصہ لیا تھا جن میں دو ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائڈ کرلی۔ فائنل میچ جنگ بازار اور مولدہ فٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی۔ احتتامی تقریبات کے موقع پر شہزادہ امان الرحمان مہمان حصوصی تھے۔

فائنل میچ کے دوران پہلے ہاف ٹائم تک کوئی ٹیم گول نہ کرسکا ملک سعد شہید ٹرسٹ کے ضلعی کو آرڈینیٹر حسین احمد کا کہنا ہے کہ اس ٹورنمنٹ کا مقصد پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلےٰ شہزادہ امان الرحمان چترال میں اسٹیڈیم کا مطالبہ کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ چترال میں اگر اسٹیڈیم بنائی گئی تو بین الاقوامی ٹیم میں ہمارے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جب آحری وقت تک کوئی ٹیم کوئی گول نہ کرسکا تو ریفری نے ان کو رننگ پنالٹی کا موقع دیا جس میں آحری گول جنگ بازار ٹیم کے کپتان محمد واحد نے کرکے پنالٹی کے زریعے ملک سعد شہید ٹرافی جیت لی۔ مہمان حصوصی نے جیتنے والے ٹیم کیلئے دس ہزار اور رنر اپ ٹیم کیلئے پانچ ہزار روپے کا اعلان کرکے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس میچ کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں لوگ آئے تھے جس سے چترال کے لوگوں کا فٹ بال کے ساتھ والہانہ لگاؤ کا اندازہ بحوبی لگایا جاسکتا ہے مگر بدقسمی سے ابھی تک انکے لئے کوئی اسٹیدیم نہیں ہے جس کی وجہ سے چترال کے بہترین کھلاڑی بھی قومی اور بین الاقوامی ٹیم میں شامل نہیں ہوسکتے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں