امسال شندور فیسٹیول مقامی سطح پرمنعقد کیاجائیگا،صدرچترال پولو ایسوسی ایشن

ہفتہ 19 جون 2021 16:11

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) امسال شندور فیسٹیول مقامی سطح پرمنعقد کیاجائے گاکیونکہ حکومت نے شندور میلہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ھے۔

(جاری ہے)

چترال پولو ایسوسی ایشن کے صدر اور بین الاقوامی طور پر شہرت یافتہ پولو کھیلاڑی شہزادہ سکندرالملک نے ’’این این آئی ‘‘سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ شندور فسٹیول ہماری شناخت ھی.اور چترال کی ترقی شندور فسٹیول سے وابستہ ھی.شندور میلہ سے لطف اندوز ھونے کے لیے دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں. جبکہ سربراہان حکومت اور سربراہ مملکت بحثیت مہمان خصوصی اس فیسٹیول میں شرکت کرتے ہیںاور یہاں آکر چترال میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہیں.اس فیسٹول کی منسوخی سے چترال کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ھے۔

شہزادہ سکندرالملک نے بتایا کہ امسال حکومت کی جانب سے شندور میلہ کی منسوخی کے اعلان سے شائقین میں مایوسی پھیل رہی ہیں،عوامی خواہش کا احترام کرتے ھوئے پولو ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ھے کہ امسال مقامی وسائل سے شندور میلہ منعقد کیاجائے گا.ہمارا روایتی شناخت برقرار رہ سکے اور ہم اپنی اس شناخت کو زندہ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں