چترال انڈر14- فٹ بال ٹیم30 جنوری کو لاہور رووانہ ہوگی

جمعہ 27 جنوری 2017 14:46

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2017ء) چترال انڈر14- فٹ بال ٹیم30 جنوری کو لاہور رووانہ ہوگی اور وہاں پر 4 فروری سے مختلف ٹیموں کے ساتھ چار میچزکھیلے گی،عمران خان فائونڈیشن کے کمونٹی ڈیویلپمنٹ سپورٹس پروگرام کے سربراہ اور قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کرنل(ر) مجاہداللہ ترین نے بتایا کہ ٹیم20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، چترال کی ٹیم لاہور میںچار مختلف جونیئر ٹیموں کے ساتھ میچ کھیلے گی جن میں ایچی سن سکول ، لاہور گرائمر سکول، سٹی سکول اور ماڈل ٹائون فٹ بال اکیڈمی شامل ہیں، یہ میچ 4 سے 8 فروری تک کھیلا جائیں گی-

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں