چترال انڈر14- فٹ بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز اختتام پذیر ہوگئے

ہفتہ 28 جنوری 2017 11:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2017ء)چترال انڈر14- فٹ بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز اختتام پذیر ہوگئے، عمران خان فائونڈیشن کے کمونٹی ڈیویلپمنٹ سپورٹس پروگرام(فٹ بال) کے سربراہ اور قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کرنل(ر) مجاہداللہ ترین نے بتایا کہ چترال کی ٹیم لاہور میںچار مختلف جونیئر ٹیموں کے ساتھ میچ کھیلے گی جن میں ایچی سن سکول ، لاہور گرائمر سکول، سٹی سکول اور ماڈل ٹائون فٹ بال اکیڈمی شامل ہیں، یہ میچ 4 سے 8 فروری تک کھیلا جائیں گے، ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روز ہ ٹرائلز میں چترال کے مختلف علاقوں سے پچاس کھلاڑیوں نے شرکت کی جن کا تعلق ایون، دروش، مستوج، بونی اور گرم چشمہ سے ہے، چار رکنی سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین کرنل (ر) مجاہد اللہ ترین جبکہ دیگر ممبران میں قومی کوچ اختیاراللہ، صدر ڈی ایف اے چترال حسین احمد اورپرنسپل ہائر سیکنڈری سکول ایون وقار احمد شامل تھے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں