رکنی چترال انڈر14- فٹ بال ٹیم کل لاہور رووانہ ہوگی

ہفتہ 28 جنوری 2017 13:21

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2017ء) 20 رکنی چترال انڈر14- فٹ بال ٹیم کل اتوار کو لاہور رووانہ ہوگی اور وہاں پر 4 فروری سے مختلف ٹیموں کے ساتھ چار میچزکھیلے گی،عمران خان فائونڈیشن کے کمونٹی ڈیویلپمنٹ سپورٹس پروگرام(فٹ بال) کے سربراہ اور قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کرنل(ر) مجاہداللہ ترین نے بتایا کہ ٹیم20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، چترال کی ٹیم لاہور میںچار مختلف جونیئر ٹیموں کے ساتھ میچ کھیلے گی جن میں ایچی سن سکول ، لاہور گرائمر سکول، سٹی سکول اور ماڈل ٹائون فٹ بال اکیڈمی شامل ہیں، یہ میچ 4 سے 8 فروری تک کھیلا جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں