چترال انڈر14 فٹ بال ٹیم کی21 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

اتوار 29 جنوری 2017 14:10

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) عمران خان فائونڈیشن نے 21 رکنی چترال انڈر14 فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ، گذشتہ روز عمران خان فائونڈیشن کے کمونٹی ڈیویلپمنٹ سپورٹس پروگرام (فٹ بال)کے سربراہ اور قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کرنل(ر) مجاہداللہ ترین نے بتایاکہ سعید انور ٹیم منیجر اور اختیار اللہ ٹیم کوچ ہونگے جبکہ21 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں میں محمد اظہراور حنیف الدین، ارباز نعیم، سمیع اللہ، فرحان اللہ، وسیم اللہ، ساجد علی خان، سلمان احمد، ظہوراللہ، انیس احمد فیضان احمد جان، صفوان خلیل، فضل مولا، جواد احمد، شاہ زیب، شجاع نادر، فواد الدین، کامل شاہ، تفہیم الاسلام، فواد جمیل اور کامران احمد جان شامل ہیں، مجاہد اللہ ترین نے بتایا کہ ٹرائلز میں 60 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، اس سے قبل گذشتہ برس اگست میں ٹرائلز کے پہلے مرحلے میں سات سو سے زائد کھلاڑی نے شرکت کی جو کہ ضلع چترال کے چھ مختلف مقامات پرمنعقد ہوئے تھے، منتخب ٹیم لاہور میں 4 سے 8 فروری سے مختلف ٹیموں کے ساتھ چار میچزکھیلے گی،پہلا میچ 4 فروری کو ماڈل ٹائون فٹ بال اکیڈمی کے خلاف،دوسرا میچ ایچی سن سکول کے خلاف 6 فروری کو ، تیسرا میچ لاہور گرائمر سکول کے خلاف 7 فروری کو جبکہ چوتھا اور آخری میچ سٹی سکول کے خلاف 8 فروری کو کھیلے گی،ٹیم چترال سے رووانہ ہو چکی ہے اور (آج) پیر کو لاہور پہنچے گی۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں