ْچترال‘ وادی گرم چشمہ اور شیشی کوہ ویلی میں موسلادھار بارش نے متعدد دیہات میں تباہی مچادی

جمعرات 29 جولائی 2021 16:50

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) وادی گرم چشمہ اور شیشی کوہ ویلی میں موسلادھار بارش نے متعدد دیہات میں تباہی مچاتے ہوئے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچایا اور کئی گھربھی متاثر ہوگئے اور موٹر گاڑیوں کی ٹریفک بند ہوگئی۔

(جاری ہے)

گرم چشمہ کے نواح میں واقع پانچ دیہات نارکوریت، اویرک، مونور، بشقیر اور کندوجال کا رابطہ ضلعے کے دوسرے حصوں سے کٹ کر رہ گئی ہے۔

علاقے کے باشندوں نے فون پر بتایاکہ سیلابی ریلے نے ان دیہات میں واٹر سپلائی اسکیموں اور ابپاشی کی نہروں کو بھی بہا لے گیا ہے اور عوام سخت مشکل میں مبتلا ہیں۔ شیشی کوہ ویلی میں سیلابی ریلا سیاحتی مقام مداک لشٹ جانے والی سڑک کے آدھا کلومیٹر کو بھی بہا لے گیا۔ اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں