چونیاں زیادتی کیسز‘ جیو فینسنگ کا عمل مکمل، تحقیقات میں اہم پیشرفت کا امکان

اتوار 22 ستمبر 2019 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) چونیاں زیادتی کیسز میں تحقیقات کے لئے پولیس نے جیو فینسنگ کا عمل مکمل کرلیا ہے جس کے نتیجے میں بڑی پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔قصور کے علاقے چونیاں میں بچوں کے اغوا اور زیادتی کے بعد قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری سے متعلق کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی تاہم جیو فینسنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں جیو فینسنگ سے مشکوک کالز کو ٹریس کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس جگہ سے بچوں کی لاشیں ملی ہیں وہ ویران جگہ ہے۔ جیو فینسنگ کے اگر وہاں کسی ایسے فون نمبر کا پتا چلتا ہے جسے وہاں کال موصول ہوئی یا میسیج آیا تو وہ تحقیقات کے دائرے میں آسکتا ہے۔ جیو فینسنگ کے ساتھ ساتھ زیادتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزمان سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس کے مطابق اس بات کا امکان کم ہے کہ ملزم کسی دوسرے علاقے سے آیا، قوی امکان ہے کہ ملزم اسی علاقے سے تعلق رکھتا ہے اور بچوں کو جانتا ہے، گزشتہ چند دنوں سے علاقہ سے غائب افراد کو بھی ٹریس کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں