چونیاں میں لاپتہ بچے عمران کی موت کی بھی تصدیق

منگل 24 ستمبر 2019 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2019ء) چونیاں میں لاپتہ بچے عمران کی موت کی بھی تصدیق ہوگئی ہے،اس طرح چونیاں میں اغوا کے بعد قتل کیے گئے بچوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے عمران کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول عمران کے کپڑوں کی شناخت اس کے والدین اور درزی نے کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او قصور کے مطابق فرانزک لیب کے عملے نے سات سو افراد کے ڈی این اے نمونے لئے گئے جن میں سے تین سو افراد کو کلیئر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران کو تین ماہ قبل رانا ٹان سے اغوا کیا گیا تھا جس کے کپڑے دیگر تین بچوں کی باقیات کے قریب کھنڈرات سے ملے تھے جبکہ عمران کی موت کی تصدیق کے بعد والدین شدت غم سے نڈھال ہیں۔دوسری جانب ان واقعات کے بعد شہر میں خوف و ہراس برقرار ہے جبکہ اسکولوں میں بچوں کی حاضری میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں