چونیاں سے ایک اور بچے کی لاش برآمد

پیر 30 ستمبر 2019 12:10

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2019ء) چونیاں کے مضافاتی علاقے سے ایک اور بچے کی باقیات ملی ہیں جس کے بعد علاقے میں ایک بار پھر خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق قصور کی نواحی شہر چونیاں میں ایک اور بچے کی باقیات ملی ہیں۔ جس کے بعد علاقے سے ملنے والی بچوں کی لاشوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش کی باقیات کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیشی عمل شروع کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی باقیات جس جگہ سے ملی ہے وہ اس مقام سے قریب ہی ہے جہاں سے پہلے زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 4 بچوں کی لاشیں اور باقیات ملی تھی۔واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل چونیاں سے 4 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جن میں 2 کی شناخت فیضان اور عمران کے نام سے ہوئی تھی تاہم پولیس اب تک اس کیس میں کوئی بھی پیش رفت نہیں کرسکی۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں