خود نوعمری میں زیادتی کا شکار ہوتا رہاہوں ، چاربچوں کو زیادتی کے بعد قتل کر نے والے ملزم کا انکشاف

ملزم کے خلاف 2011 میں بھی زیادتی کا مقدمہ درج تھا، اور ملزم غیر شادی شدہ ہے، ڈی آئی جی

جمعرات 3 اکتوبر 2019 17:24

خود نوعمری میں زیادتی کا شکار ہوتا رہاہوں ، چاربچوں کو زیادتی کے بعد قتل کر نے والے ملزم کا انکشاف
چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) چار بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مرکزی ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ خود نوعمری میں زیادتی کا شکار ہوتا رہا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ تندور پر روٹیاں لگانے والا اس کا استاد اسلم اسے 12 سال زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، اسلم ایک کینٹین میں تندور پر کام کرتا تھا۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ اسے بچپن میں کئی لوگوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا، وہ زیادتی کرنے والے کئی افراد کے اب نام بھی نہیں جانتا۔پولیس کے مطابق ملزم سہیل کے بیان کی روشنی میں ملزم اسلم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔چونیاں میں چار بچوں کے قتل کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر ڈی آئی جی سہیل حبیب نے قتل ہونے والے بچوں عمران، علی حسنین، سلمان اورفیضان کے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی نے بتایا کہ رانا ٹاون چونیاں کے رہائشی 27 سالہ سہیل شہزاد کا ڈی این اے چاروں بچوں سے میچ کیا ہے، ملزم نے سب سے پہلے 3 جون کو 12 سالہ عمران کو اغوا کے بعد زیادتی کرکے قتل کیا، ملزم سہیل شہزاد نے علی حسنین، سلمان اور فیضان کو بھی زیادتی کے بعد قتل کیا۔ڈی آئی جی پولیس کیمطابق ملزم سہیل شہزاد سمیت چار بھائی اور تین بہنیں ہیں ، والدین بھی حیات ہیں، ملزم نجی اسکول میں سیکیورٹی گارڈ بھی رہا اور رکشہ ڈرائیور بھی، ملزم وقوعہ کے بعد لاہور میں ایک تندور پرروٹیاں لگاتا رہا، ملزم کو 29 ستمبر کو گرفتار کیا گیا جو ڈی این اے کے ڈر سے لاہور فرار ہو رہا تھا۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزم کے خلاف 2011 میں بھی زیادتی کا مقدمہ درج تھا، اور ملزم غیر شادی شدہ ہے۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں