سانحہ چونیاں پر انعام کی رقم کون لے گا ؟ پولیس اور فرانزک لیبارٹری افسران میں دوڑ

ملزم سہیل کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 اکتوبر 2019 11:48

سانحہ چونیاں پر انعام کی رقم کون لے گا ؟ پولیس اور فرانزک لیبارٹری افسران میں دوڑ
چونیاں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 اکتوبر 2019ء) : سانحہ چونیاں کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر رکھا جانے والا انعام حاصل کرنے کے لیے پولیس اور فرانزک لیبارٹری کے افسران میں دوڑ لگ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ چونیاں کے مرکزی ملزم سہیل عمران کی گرفتاری پر 50 لاکھ کا انعام حاصل کرنے کی دوڑ میں پنجاب فرانزک ایجنسی اور محکمہ پولیس آمنے سامنے آگئے ہیں۔

جس کے تحت پولیس اور فرانزک افسران نے سانحہ کی تحقیقات میں اپنی اپنی کارکردگی کی رپورٹ اعلٰی حکام کو بھیجی جانے لگی۔ سانحہ چونیاں میں مبینہ ملوث ملزم سہیل شہزاد کی گرفتاری پر پنجاب حکومت کی جانب سے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ پولیس اور فرانزک افسران ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ کر کے اعلٰی حکام کو کارکردگی کی رپورٹ بھیجنا شروع ہو گئے ہیں ، اس کے بعد اب یہ انعام کس محکمہ کوملے گا اس کا فیصلہ وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار ہی کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹیم ورک کرنے کی بجائے سانحہ چونیاں کی تحقیقات میں فرانزک ایجنسی نے آئی جی پنجاب کو تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت اور ملزم کی شناخت سے لاعلم رکھا جبکہ وزیراعلیٰ آفس کو رپورٹ پیش کر کے خود شاباش حاصل کر لی تھی۔ فرانزک سائنس ایجنسی کے سربراہ نے آئی جی پنجاب کو سانحہ چونیاں کے ملزم کی شناخت کے معاملہ سے لاعلم رکھ کر ایوانِ وزیر اعلیٰ کو اس کی ڈی این اے رپورٹ پیش کر دی تھی۔

حالانکہ فرانزک سائنس لیبارٹری ملزموں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے حوالے سے سامنے نتائج کی رپورٹ سب سے پہلے آئی جی پنجاب کو دینے کی پابند تھی۔ لیکن فرانزک لیبارٹری حکام نے ملزم سہیل شہزاد کا ڈی این اے سیمپل مقتول بچوں کے ساتھ میچ ہونے کی رپورٹ سب سے پہلے ایوانِ وزیر اعلیٰ کو دی اور شاباش بھی خود وصول کی اور اس حوالے سے پنجاب پولیس کے سربراہ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں