چونیاں،اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی،سرکاری گودام سے جاری ہونے والے گندم کے 250 بیگ اور ایک لاکھ سے زائد رقم برآمد کرلئے

بدھ 19 فروری 2020 23:15

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء)اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی،سرکاری گودام سے جاری ہونے والے گندم کے 250 بیگ اور ایک لاکھ سے زائد رقم برآمد کرلئے،سرکاری ملازم بھی ملوث ہونے کاانکشاف، سرکاری گندم بلیک میں فروخت کی جارہی تھی،اسسٹنٹ کمشنر نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔چونیاں میں سرکاری گوداموں سے گندم چوری کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا،سرکاری ملازم ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر نیغلام رسول نامی شخص کو گندم اور آٹے کے سٹاک کو فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا،پی آر سنٹر شیر گڑھ دیپالپور سے جاری شدہ گندم کی بوریوں جوکہ فلور ملز کو جاری کی گئی تھی کرپٹ مافیا و سرکاری ملازمین سرکاری گوداموں سے گندم نکلوا کر بلیک میں فروخت کر رہے تھے،غلام رسول نامی شخص قصور کا رہائشی ہے الہ آباد روڈ سے گرفتار کر لیا گیاغلام رسول نامی شخص نے گندم کے 450 بیگز الحسن فلور ملز کوٹ رادھا کشن،کو فروخت کئے ہیں غلام رسول گزشتہ 03 سی04سال کے طویل عرصے سے اپنے بھائی عبدالرزاق کے ساتھ ملکر بلیک میں گندم کی فروخت کر رہا تھاغلام رسول کے ساتھ کچھ سرکاری ملازمین محکمہ فوڈ اوکاڑہ اور قصور کے بھی اس *دھندے میں* ملوث ہیں غلام رسول اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر چکی ما لکان اور کمیشن ایجنٹس کو بھی کمیشن پر آٹا اور گندم کی فروخت کرتا رہا ہے،اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے ایکشن لیتے ہوئے 250بیگز قبضے میں لے لئے،پی آر سنٹر شیر گڑھ کی جعلی رسیدوں سمیت 01 لاکھ 07 ہزار بھی تحویل میں لے لئے۔

(جاری ہے)

ملازمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،ملزمان کے خلاف انکوائری مقرر کر دی گئی ہے، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں