قصور،پولیس اہلکار نے بدفعلی پر آمادہ نہ ہونے پر حافظ قرآن کو قتل کردیا

منگل 26 مئی 2020 16:25

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) چونیاں میں پولیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر برائی پر آمادہ نہ ہونے پر ایف ایس سی کے طالب علم حافظ قرآن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طالب علم حافظ سمیع الرحمن کے قتل کا واقعہ چونیاں کے قصبے کھڈیاں میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

امام مسجد قاری خلیل الرحمٰن اور ان کی اہلیہ نے روتے ہوئے میڈیا کو بتایاکہ ان کا بیٹا سمیع الرحمن نماز فجر کے لیے مسجد جا رہا تھا کہ معصوم نامی کانسٹیبل نے اسے روک لیا اورکہاکہ میری بات مانو ورنہ گولی مار دوں گا۔

مقتول کے چھوٹے بھائی کے سامنے یہ سارا واقعہ ہوا، مقتول نے انکار کیا تو ملزم نے اسے قتل کر دیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکیمقدمہ درج کر لیا، مقتول کے والدین نے مطالبہ کیاکہ ملزم کومقدمہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چلاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں