قصور ،زمین کے تنازع پر باپ سمیت 4 بیٹوں کو قتل کرنیوالے مبینہ قاتل گرفتار

پیر 28 ستمبر 2020 14:55

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) چونیاں میں زمین کے تنازع پر باپ اور 4 بیٹوں کو قتل کرنے والے 5 ملزمان پولیس کے ہاتھ آگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان نے 23 ستمبر کو بونگی کلیاں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے امین اور اس کے 4 بیٹوں کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے پانچوں نامزد ملزمان ارشد، جاوید، ابوسفیان، سمیر اور اکرم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم ارشد مقتول امین کا بھائی اور ملزم جاوید بھتیجا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں