ظلم و بربریت کی انتہاء، خرچہ مانگنے پر ظالم شخص نے بیوی کو اینٹیں مار کر قتل کر دیا

چونیاں کے علاقے کا رہائشی ملزم نشہ کرنے کا بھی عادی نکلا، گھر میں معصوم بچوں کی بھوک سے تنگ آ کر مقتولہ نے شوہر سے خرچہ دینے کا مطالبہ کیا تھا

muhammad ali محمد علی بدھ 7 جولائی 2021 19:33

ظلم و بربریت کی انتہاء، خرچہ مانگنے پر ظالم شخص نے بیوی کو اینٹیں مار کر قتل کر دیا
چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2021ء) ظلم و بربریت کی انتہاء، خرچہ مانگنے پر ظالم شخص نے بیوی کو اینٹیں مار کر قتل کر دیا، چونیاں کے علاقے کا رہائشی ملزم نشہ کرنے کا بھی عادی نکلا، گھر میں معصوم بچوں کی بھوک سے تنگ آ کر مقتولہ نے شوہر سے خرچہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر چونیاں میں ایک انتہائی افسوس ناک واقع پیش آیا۔

بچوں کا پیٹ بھرنے کیلئے شوہر سے خرچہ مانگنے والی خاتون بے دردی سے قتل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کنیڈا کالونی چونیاں کا رہائشی خالد نامی شخص نشہ کرتا ہے اور گھر میں بیوی بچوں کو خرچہ نہیں دیتا تھا، اسی باعث اکثر گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ نشے کے عادی خالد کے چار بچے ہیں، گھر میں کھانے کے لئے کچھ نہ تھا جس وجہ سے رات کے وقت خالد کی بیوی نے اپنے شوہر سے خرچہ مانگا تاکہ بچوں کا پیٹ بھر سکے۔ خرچہ مانگنے پر نشہ کرنے کے عادی خالد نے طیش میں آکر اپنی بیوی کو ایٹیں مار مار کر قتل کر دیا، جبکہ ملزم بیوی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے چار بچوں کو نانی کے حوالے کر کے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دیں۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں