پتوکی،پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں 4منشیات فروش گرفتار

ہفتہ 1 مارچ 2025 22:57

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء) پتوکی،چونیاں، قصور پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں 4منشیات فروش گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چرس و ہیروئن برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان قصورپولیس ساجد انصاری نے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ تھانہ صدر پتوکی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے حبیب آباد کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش اللہ دتہ عرف دتوکو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام کے قریب چرس برآمدہوئی دوسری جانب تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے غلہ منڈی چونیاں کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش ناصر عرف خطائی کو گرفتارکرلیا ملزم کے قبضہ سے ایک کلو 200 گرام چرس برآمدکرلی تیسری جانب ایس ایچ او اسلم بھٹی کی سربراہی میں تھانہ بی ڈویژن پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا کوٹ غلام محمد کی رہائشی کرن طیب سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی اور بھسرپورہ کے رہائشی منشیات فروش افتخار عرف مندا سے ڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ؂ ملزمان مختلف علاقوں میں منشیات کا مکروہ دھندہ کر کے نوجوان نسل کو تباہ کر رہے تھے تھانہ صدر پتوکی ، چونیاں سٹی، تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ لاگ مقدمات درج کرلئے ۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں