ْچونیاں کے نواحی علاقہ میں امام مسجد نے 9 سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا

پیر 9 مارچ 2020 14:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2020ء) چونیاں کے نواحی علاقہ میں امام مسجد نے 9 سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا،امام مسجد کو گرفتار کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ چونیاں کے نواحی علاقہ میں امام مسجد نے 9 سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا،امام مسجد کو گرفتار کرلیاگیا ۔پولیس حکام کے مطابق نو سالہ بچے کو میڈیکل چیک اپ کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ امام مسجد کچھ عرصہ سے چونیاں کے نواحی مسجد میں خطیب کے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔قاری نے بچے سے زیادتی کے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں