چونیاں،کوٹ برکت علی میں بھتیجے نے چچی سے مل کر سگے چچا کو قتل کر د

بدھ 22 فروری 2017 16:26

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) تھانہ سرائے مغل کے علاقہ کوٹ برکت علی میں بھتیجے نے چچی سے مل کر اپنے سگے چچا کو قتل کر دیا۔ڈی ایس پی پتوکی نصراللہ نیازی کی زیرنگرانی سرائے مغل پولیس نے 10گھنٹوں کے اندر اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سرائے مغل کے علاقے ہنجرائے کلاں کوٹ برکت علی میں عابدہ نے اپنے بھتیجے سرفراز سے تعلقات قائم کر لئے اور رات اپنے بھتیجے سے رنگ رلیاں منا رہی تھی کہ چچا اسلم نے موقع پر پکڑ لیا۔

تاہم بھتیجے نے اپنی چچی سے ملکر پہلے چھریوں کے پے درپے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔اور پھر پسٹل سے فائرنگ کر کے موت کی نیند سلا دیا اور پھر شور مچا دیا کہ نامعلوم افراد نے اسلم کو قتل کر دیا ہے ۔ڈی ایس پی سرکل پتوکی نصراللہ نیازی کی زیر نگرانی ایس ایچ او سرائے مغل عدیل شوکت کے ساتھ ملکر دس گھنٹوں میں اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم سرفراز کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل چھرا برآمد کر لیا ۔ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں