کار کن مسلم لیگ کا سرما یہ ہے کسی کو بھی مسلم لیگی کا رکنوں کی عزت نفس مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی‘حاجی محمد مشتاق چوہدری

منگل 24 اپریل 2018 15:20

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) کار کن مسلم لیگ کا سرما یہ ہے کسی کو بھی مسلم لیگی کا رکنوں کی عزت نفس مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی آئندہ الیکشن میں با شعور ووٹر ایسے افراد کو ووٹوں کی طا قت سے مسترد کر دیں گے ان خیالات کا اظہار ممتا ز مسلم لیگی رہنما اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 179سے ایم پی ا ے کے امید وار حاجی محمد مشتا ق چوہدری نے میو نسپل کمیٹی پتوکی کے نو کونسلروں مختلف یونین کو نسلوں کے چیئر مینوں ، وائس چیئر مینوں اور مسلم لیگی رہنمائوں کے ہمراہ اپنے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انھو ںنے کہا کہ با شعور عوام اصل اور نکل کی پہچان رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ ایسے لیڈروں سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے انھوں نے کہا کہ دو سروں کی عزت نفس مجرو ح کرنے والے عوام کی نما ئندگی کرنے کا حق نہیں رکھتے انشاء للہ ووٹ کی طا قت سے ایسے لوگوں کا سختی سے محاسبہ کیا جا ئے گا۔ انھوںنے حلقہ پی پی 179کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اٹھ کھڑے ہوں وہ میرے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں تاکہ حقو ق حاصل کر کے احساس محرومی کا خاتمہ کیا جا سکے ۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں