چونیاں ،ْدو مسلح ڈاکو ادویات سپلائی کرنے والی وین کے سیل مین سے ہزاروں روپے کی نقدی رقم چھین کر فرار

ہفتہ 12 مئی 2018 18:15

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) دو مسلح ڈاکو ادویات سپلائی کرنے والی وین کے سیل مین سے ہزاروں روپے کی نقدی رقم چھین کر فرارہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ سے ادویات سپلائی کرنے والی گاڑی نمبری1048/SLTجب ادویات لیکر پتوکی لنڈا پھاٹک پہنچی تو موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور ہینڈزاپ کر کے 68ہزار روپے کی نقدی رقم چھین لی اور فرار ہوگئے ۔ادویات سپلائی کرنے والی کمپنی کے سیل مین نعیم احمد نے مقدمہ درج کروانے کیلئے پولیس کو تحریری درخواست دے دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں