چونیاں ،ْ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ،ْ دو سگے بھائی موقع پر جاں بحق

اتوار 7 اکتوبر 2018 14:00

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2018ء) چونیاں میں جہاں کھڈیاں بائی پاس پر سید پور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے باعث دو سگے بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چونیاں کھڈیاں بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بھائیوں میں ایک کونسلر تھا جس کی شناخت نواز جبکہ دوسرے بھائی کی شناخت تبسم کے نام سے ہوئی ہے۔ نواز حادثے کے بعد موقع پر ہی چل بسا جبکہ تبسم ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں