چونیاں: رکشہ ڈرائیور کو سفاک ملزمان نے بدترین تشدد کر کے قتل کر دیا

جمعرات 25 جولائی 2019 21:32

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2019ء) چونیاں میں رکشہ ڈرائیور کو سفاک ملزمان نے بدترین تشدد کر کے قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چونیاں کے محلہ ہٹھاڈ میں رکشہ ڈرائیور اور تین بچوں کے باپ کو سفاک ملزمان نے بدترین تشدد کر کے قتل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مقتول بھائی کے کہنا ہے کہ ملزمان نے رکشہ پر ریت لیجانے کا جھانسہ دیا اور شہر سے دور لے جا کر بھائی کو تشدد کر کے قتل کیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئیاسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق قتل ذاتی رنجش محسوس ہوتا ہے اس کیس کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں