چونیاں کے بعد لاہور میں بھی بچوں کے اغوا ء کی کوشش سامنے آگئی

ڈولفن فورس نے رکشہ ڈرائیور کی تین کمسن بچوں کی مبینہ اغوا ء کی کوشش ناکام بنا دی

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) چونیاں کے بعد لاہور میں بھی بچوں کے اغوا ء کی کوشش سامنے آگئی،ڈولفن فورس نے رکشہ ڈرائیور کی تین کمسن بچوں کی مبینہ اغوا ء کی کوشش ناکام بنا دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور زبردستی تین بچوں احمد حسن ،عمار ا ور نعمان ڈولفن ٹیم کو اپنے ہمرا بٹھا کر لے گیا،مشکوک جانتے ہوئے ڈولفن کی ٹیم نے رکشہ ڈرائیور کو سعدی پارک کے علاقے میں رائونڈ اپ کر لیا۔ مبینہ اغواء کار رکشہ ڈرائیور کی شناخت حفیظ کے نام ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور سے تحقیقات جاری ہیں۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں