چونیاں میں لاپتہ چوتھے بچے عمران کی موت کی بھی تصدیق

منگل 24 ستمبر 2019 21:58

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2019ء)چونیاں میں لاپتہ چوتھے بچے عمران کی موت کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے عمران کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول عمران کے کپڑوں کی شناخت اس کے والدین اور درزی نے کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او قصور کے مطابق فورنزک لیب کے عملے نے سات سو افراد کے ڈی این اے نمونے لیے گئے جن میں سے تین سو افراد کو کلیئر کردیا گیا ہے۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں