چونیاں ،چار بچوں کے قتل کیس میں پیشرفت ،مرکزی ملزم گرفتار

پولیس کی ملزم کی گرفتاری کی تردید ،گرفتاری ڈی این رپورٹ سے مشروط کر د

جمعرات 26 ستمبر 2019 23:35

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2019ء) چونیاں چار بچوں کے قتل کے کیس میں پیش رفت مرکزی ملزم گرفتار ،پولیس نے ملزم کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے اسکی گرفتاری ڈی این رپورٹ سے مشروط کر دی، دو روز قبل قصور پولیس نے رحیم یار خاں کے رہائشی محمد حنیف کے ڈیرہ پر چھاپہ مارکرچونیاں سے تعلق رکھنے والے جواں سالہ سجاد احمد کو حراست میں لے لیا او ر پولیس سجاد احمد اور محمد حنیف کواپنے ساتھ چونیاں لا کر نا معلو م مقام پر منتقل کردیا جس پر میڈیا پر مختلف حوالوں سے خبریں چلیں،مگر ایڈیشنل آئی جی عثما ن غنی اور ڈی پی اوقصور زائد مروت نے ملزم کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سجاد کے ڈی این اے سیمپل فارنزک لیبارٹری میں بھیجا ہوا ہے ،رپورٹ آنے پر ہی حقائق سامنے آئیں گے اور سجاد احمد نے کسی قسم کا کوئی انکشاف نہیں کیا تاہم ایس ایچ او چونیاں سٹی نے موقف اختیار کیا ہے کہ سجاد احمد خود 23ستمبر کو اغوا ہوگیا تھا جسکی ایف آئی آر 378/19چونیاں سٹی تھانہ میں 24ستمبر کو اسکے کزن رمضان کی مدعیت درج کی گئی ہے اور سجاد احمد کو ہم نے رحیم یار خاں سے اسے بازیاب کروایا ہے تاہم پولیس اور دیگر ادارے مشکوک افراد کی تفتیش مختلف زاویوں سے کرنے میں مصروف ہے جبکہ مشکو ک افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کرنے کاعمل جاری ہے ،پولیس کے مطابق جلد مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں