تحصیل چونیاں میں تمام میرج، بینکوئٹ حال اور مارکی تین ہفتوں کے لئے بند رہیں گے

ہفتہ 14 مارچ 2020 19:02

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر کی طرح تحصیل چونیاں میں تمام میرج، بینکوئٹ حال اور مارکی تین ہفتوں کے لئے بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر کی طرح تحصیل چونیاں میں تمام میرج، بینکوئٹ حال اور مارکی تین ہفتوں کے لئے بند رہیں گے،اگلے تین ہفتوں کے لئے تمام مذہبی اجتماعات اورتقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں،جشن بہاراں اور دوسرے میلے بھی تین ہفتے کے لئے کینسل کردیئے گئے ہیں تمام سرکاری اور نجی سپورٹس فیسٹیول بھی تین ہفتے کے لئے منسوخ کئے جاچکے ہیں،تین ہفتوں کے لئے تمام قسم کے عوامی اجتماعات کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے،ان ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں