پھولنگر مختلف حادثات میں دو افراد شدید زخمی

اتوار 5 اپریل 2020 17:45

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) پھولنگر مختلف حادثات میں دو افراد شدید زخمی پہلا حادثہ پھولنگر بائی پاس کے قریب پیش آیا جس میں 55 سالہ بزرگ شدید زخمی حالت تشویشناک دوسرا حادثہ پھولنگر واپڈا آفس کے بالکل سامنے پیش آیا جس میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صبح سویرے پھولنگر بائی پاس کے قریب مین ملتان روڈ نیشنل ہائی وے پر موٹر سائیکل سوار 55 سالہ بزرگ بے قابو ہو کر نیچے کھائی میں بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرایا بزرگ کا ہیلمٹ ٹوٹ جانے کی وجہ سے سر پر شدید چوٹ آئی بزرگ کئی گھنٹوں تک نیچے کھائی میں گرا پڑا رہا صبح سویرے جب موٹر سائیکل سوار راہگیروں نے گزرتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے فورا ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فوری ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کردیا تاہم بزرگ کی حالت تشویشناک دوسرا حادثہ دوپہر کے وقت واپڈا آفس پھولنگر کے بالکل سامنے پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار نوجوان مخالف سمت سے آنے والی گدھا گاڑی سے ٹکرا گیا جس میں نوجوان شدید زخمی جسے ٹراما سنٹر پھولنگر منتقل کر دیا گیا۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں