چونیاں ،تھانہ سٹی پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ یونس عرف کبوتری گینگ کی4 کارندے سرغنہ سمیت گرفتار کر لئے

ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی زیورات،ناجائزاسلحہ،برآمد کرلیا گیا، دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا انکشاف متوقع

بدھ 1 جولائی 2020 22:25

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ یونس عرف کبوتری گینگ کی4 کارندے سرغنہ سمیت گرفتار کر لئے،ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی زیورات،ناجائزاسلحہ،برآمد کرلیا گیا، دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے ۔تھانہ سٹی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ یونس عرف کبوتری سمیت 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ملزمان کے قبضہ سے سولہ لاکھ پچاس ہزار روپے،22 تولہ طلائی زیورات، ناجائز اسلحہ،جہیزکا سامان،موٹرسائیکل،رکشہ اوردیگر لاکھون روپے مالیت کامال مسروقہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی ایس پی خالد اسلم نے بتایا کہ ملزمان نے مختلف اضلاع کے ارکان پر مشتمل ایک گینگ تشکیل دیرکھا تھا،جوچونیاں کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے،اور دوران واردات فائرنگ کرنے سے گریز نہیں کرتے تھے یہ گینگ انتہائی خطرناک اشتہاری ملزمان پرمشتمل مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا،جس میں لاہور فیصل آباد،اوکاڑہ اور قصور کے ارکان شامل تھے،ڈی پی او قصورذاہد نواز مروت نے ڈی ایس پی خالد اسلم اور ایس ایچ او یاسر علی اور دیگر پولیس اہکاروں کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا کہا ہے ۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں