چونیاں ، آوارہ کتوں نے بکرا فارم پرحملہ کر کے زمیندار کے درجن سے زائد بکرے بکریاں ہلاک کر دیں

اتوار 5 جولائی 2020 17:40

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) چونیاں کے نواحی علاقہ تلونڈی میں آوارہ کتوں نے بکرا فارم پرحملہ کر کے زمیندار کے درجن سے زائد بکرے بکریاں ہلاک کر دیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چونیاں نواحی قصبہ تلونڈی میں آوارہ کتوں نے مقامی زمیندار کے بکرا فارم پر رات کو بارش کے دوران حملہ کر کے چودہ بکرے اور بکریوں کو چیر پھاڑ کر ہلاک کردیا۔ 14بکریاں۔بکروں کی مالیت تقریبا چار لاکھ کے قریب بنتی ہے۔جن کو آوارہ کتوں نے ہلاک کر دیا مقامی زمیندار سردار محسن تہاڑیہ نے ڈی سی او قصور سے اپیل کرتے ھوے کہا کہ محکمہ کی غفلت کی وجہ سے نقصان ہوا ہے، آورا کتوں کو تلف کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسا سانحہ پیش نہ آئے

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں