چونیاں الہ آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہزادی ڈکیت گینگ کے دو ارکان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

جمعہ 17 جولائی 2020 21:25

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2020ء) الہ آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہزادی ڈکیت گینگ کے دو ارکان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چونیاں تھانہ الہ آباد پولیس کی کارروائی، راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شہزادی ڈکیت گینگ کے دو ارکان گرفتار کرلیے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے نقدی دو لاکھ پچاس ھزار روپے ،دو موٹر سائیکلیں،موبائل فونز،اسلحہ اور دیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ملزمان نے تھانہ الہ آباد،کھڈیاں اور چونیاں میں ہونے والے پانچ ڈکیتیوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے ڈی پی او قصور کی جانب سے ایس ایچ او الہ آباد کو نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں