چونیاں ، عاشق نو جوان گائوں کے لڑکوں کے ہتھے چڑھ گیا ،خوب درگت بنائی ، سر کے بال کاٹ دیئے ، چہرے پر سیاہ کالک مل دی

اتوار 9 اگست 2020 17:50

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) چونیاں میں عاشق نو جوان گائوں کے لڑکے کے ہتھے چڑھ گیا ،خوب درگت بنائی اور سر کے بال بھی کاٹ دیئے ، چہرے پر سیاہ کالک مل دی ۔تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی علاقے بھیم کے کا نوجوان سلیم ولد حاکم علی ساتھ کے گاؤں چاہڑ کے میں محبوبہ سے ملنے گیا ،گاؤں کے نوجوانوں کے ہتھے چڑھ گیا۔

(جاری ہے)

خوب درگت بنائی ،سر کے بال بھی کاٹ دئیے چہرے پر سیاہ کالک مل کر کالے کرتوت کی طرح چہرہ بھی کالا کروا بیٹھا۔منت سماجت کرتا رہا تاہم گاؤں والوں نے ایک نہ مانی۔گاؤں والوں کے مطابق اس کا ہر کسی سے کہنا تھا کہ سسرال جا رہا ہوں۔ہم نے اسے کئی بار منع کیا تھا کہ ادھر گاؤں میں آنا چھوڑ دو لیکن یہ باز نہ مجبوراً ہمیں اسے سبق سکھانا پڑا۔گاؤں کے بڑوں کے سمجھانے پر گدھے پر سواری سے بچ گیا،پولیس اس سارے معاملے سے لا علم رہی

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں