چونیاں ، ذخیرہ اندوزوں منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،مختلف مقامات سے 7500 من گندم برآمد،6 عدد گودام سیل

سیل،تین عدد گندم سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے لی،گندم فلور مل اور آٹاچکی کو سپلائی کی جارہی تھی،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی،اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر

منگل 25 اگست 2020 18:08

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2020ء)اسسٹنٹ کمشنر کا گندم کے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،مختلف مقامات سے 7500 من گندم برآمد،6 عدد گودام سیل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سسٹنٹ کمشنر نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خور مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا،کریک ڈاؤن غلہ منڈی اور نواحی گاؤں گدپور میں کیا گیا،مختلف مقامات سے 7500من گندم برآمد کرلی گئی کریک ڈاؤن کے دوران 7500 من ذخیرہ کی گئی گندم کو تحویل میں لے لیا گیا اور06 عدد گوداموں کو سیل کردیا گیا03 ٹریکٹر ٹرالیاں ذخیرہ کی ہوئی گندم سے لوڈ کی تھی ان کوبھی قبضہ میں لے لیا، اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر کا کہنا تھا کہ ذخیرہ شدہ گندم کی فروخت مہنگے داموں فلور ملز اور آٹا چکیوں کو سپلائی کی جا رہی تھی، جوکہ 2000 روپے فی من کے حساب سے فلور ملز کو جبکہ 2200 روپے فی من کے حساب سے آٹا چکیوں کو فروخت کی جا رہی تھی،منافع خوروں اور ذخیرہ اندوز مافیا کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی،چونیاں تحصیل کے مکینوں کو منافع خورمافیا اور ذخیرہ اندوزں سے چھٹکارا دلانا اولین ترجیح ہے،ان مافیا کو کسی قسم کی رعایت نہیں جائے گی

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں