چونیاں ،گہرے کنویں میں موٹرمرمت کرنے کیلئے گرنے والا نوجوان گیس بھر جانے سے جاںبحق

جمعرات 10 ستمبر 2020 20:08

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2020ء) چونیاں نواحی گاوں نینوال میں بجلی کے ٹیوب ویل کے پچاس فٹ گہرے کنویں میں موٹرمرمت کرنے کے لئے گرنے والا نوجوان گیس بھر جانے سے جاںبحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

جاںبحق شخص کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ورثاء کا کہنا ہے اطلاع دینے پر ریسکیو 1122 کی پہلی ٹیم موقع پر پہنچ گئی مگر ریسکیو ٹیم کے پاس گیس سلنڈر اور دیگر سامان نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان کو نکالنے میں تاخیر ہو گئی پھر دوبارہ ریسکیو ٹیم قصور کو فون پر اطلاع دی گئی تو تقریبا دو گھنٹے بعد پہنچ گئی ان کے پاس بھی ایک ہی گیس سلنڈر تھا اور سپوٹنگ وائر بھی کم ہونے کی وجہ سے نوجوان کو نکالنے میں تاخیر ہو گئی جب لاش کو کنویں سے نکالا گیا تو ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ نوجوان ایک گھنٹہ بیس منٹ پہلے فوت ہوا ہے ورثاء کا کہنا ہے کہ پہلی ریسکیو ٹیم کے آنے پر نوجوان کو نکالا جاتا تو ہمارا بھائی زندہ بچ جاتا تاخیر ہونے کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے شاہد کے ورثاء نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ریسکیو ٹیمیں بہت اچھا کام کرتی ہیں ان کو تمام سامان مہیا کیا جائے تاکہ شاہد کی طرح آِئندہ کسی کی موت واقع نہ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں