تھانہ سٹی چونیاں کا کانسٹیبل مبینہ طور پر احساس کفالت پروگرام میں آئی خواتین کو ہراساں کر کے بلیک میل کرنے لگا

جمعہ 30 اپریل 2021 20:22

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2021ء) تھانہ سٹی چونیاں کانسٹیبل رضوان مبینہ طور پر احساس کفالت پروگرام کی رقم لینے آئی خواتین کو ہراساں کر کے بلیک میل کرنے لگا ہر عورت سے پانچ سو روپے عیدی کے نام پر وصول کر تا ہے متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ پیسے نہ دینے والی خواتین کو لمبی لائن میں لگانے کے ساتھ تنگ بھی کرتا۔

(جاری ہے)

احساس کفاکت پروگرام میں خواتین کو رقم کم دی جانے کے انکشاف پر خواتین نے پولیس کا پول کھول دیا احساس کفالت پروگرام میں دی جانے والی رقم میں سے 500 پندرہ سو روپے تک کم دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے احساس کفالت پروگرام کا عملہ اور پولیس ملازمین سازباز ہوکر دیہاڑیاں لگانے میں مصروف دور دور سے آئی غریب خواتین نیڈی پی او قصور اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں