چونیاں ،غریب شہری ارشاد کو باؤلے کتے نے کاٹ لیا

رورل ہیلتھ سنٹر الہ آباد میں باؤلے کتوں کی ویکسین نایاب ،مریضوں کو پریشانی کا سامنا

ہفتہ 1 مئی 2021 18:31

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2021ء) نواحی شہر الہ آباد کے غریب شہری ارشاد کو باؤلے کتے نے کاٹ لیا ،رورل ہیلتھ سنٹر الہ آباد میں باؤلے کتوں کی ویکسین نایاب ہونے کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چونیاں نواحی شہر الہ آباد کے شہری ارشاد کو باؤلے کتے نے کاٹ لیا جو ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر الہ آباد میں پہچا تو پتہ چلا کہ وہاں پر باؤلے کتوں کی ویکسین عرصہ دراز سے نایاب ہے جس سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ باؤلے کتوں کو تلف کرنے کے انتظامات کرے ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر الہ آباد میں ویکسین و دیگرادویات فراہم کی جائیں ۔شہریوں نے صوبائی وزیر صحت سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ عام شہریوں کی زندگی عذاب بن چکی ہے علاقے میں خوف کی فضا قائم ہے

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں