چونیاں کے قصبہ چھانگا مانگا میں گندم نہ دینے پر جھگڑا

فائرنگ سے ایک خاتون زخمی کندھے پر فائر لگا جو آر پار ہو گیا لاہور ہسپتال ریفر

جمعرات 6 مئی 2021 23:41

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) چھانگا مانگا میں گندم نہ دینے پر جھگڑا عدنان وغیرہ نے گھر میں گھس کر ڈنڈوں سے حملہ کردیا ملزمان سیدھی فائرنگ کرتے رہے متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزمان دھمکیاں دیتے رہے کہ آج گندم نہ دینے کا ان کو مزہ چکھاتے ہیں ہم نے کمروں میں چھپ کر جان بچائی ملزمان ہمیں قتل کرنے کی نیت سے آئے تھے پسٹل کا ایک فائر مختیاراں بی بی کو کندھے پر لگا جو دوسری جانب سے پار ہو گیا ذرائع کے مطابق زخمی مختیاراں کو لاہور جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہے متاثرہ شخص نے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست تھانہ چھانگا مانگا میں جمع کروا دی۔

(جاری ہے)

تھانہ چھانگا مانگا پولیس کا کہنا ہے کہ میرٹ پر تفتیش کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں