چونیاں،کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6پرائیویٹ سکولز و اکیڈمیز سیل ،متعدد کو وارننگ

ہفتہ 8 مئی 2021 23:32

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کرونا کی تیسری لہر کے پیش نظر جاری حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانے کیلئے متحرک ہوگئے، کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6پرائیویٹ سکولز و اکیڈمیز کو سیل کر دیا گیاجبکہ متعدد کو وارننگ جاری کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کرونا کے حوالے سے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانے کے لیے متحرک ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر چھ پرائیویٹ اسکول اور اکیڈمی کو سیل کر دیا چونیاں اور گردونواح میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے کے باوجود تدریس کا عمل جاری تھا سکولز اور اکیڈمیز میں طلباء و طالبات سمیت اساتذہ موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ تحصیل بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمدکو یقینی بنانیکی ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں