چونیاں کے مختلف دیہاتوں میں محکمہ زراعت کی طرف سے کسان کارڈ کے اجراء کا عمل شروع

بدھ 9 جون 2021 20:24

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) پنجاب بھر کی طرح چونیاں میں بھی وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کسانوں کو دی جانے والی سبسڈی بہتر طریقے سے کسانوں تک پہنچانے کے لیے چونیاں کے مختلف دیہاتوں میں محکمہ زراعت کی طرف سے کسان کارڈ کے اجراء کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

پنجاب بھر کی طرح چونیاں میں بھی وزیراعظم پاکستان کے ویڑن کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق کسانوں کو دی جانے والی سبسڈی کسانوں کو بہتر طریقے سے پہنچانے کے لئے محکمہ زراعت کی طرف سے کسان کارڈ کے اجراء کا عمل شروع کر دیا گیا ،کسان کارڈ کی اسکیم میں اندراج کیلئے چونیاں کے مختلف دیہاتوں میں محکمہ زراعت کے عملے نے کسانوں کی رجسٹریشن کا کام شروع کر دیا ،تحصیل چونیاں میں سرداراورنگزیب بیگوکا صدر کسان اتحادضلع قصور کے ڈیرے پر محکمہ زراعت کی طرف سے کسانوں کو کسان کارڈ کے متعلق آگاہی دی گئی اس پروگرام میں مختلف دیہاتوں سے سینکڑوں کی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کسانوں کا کہنا تھا کہ پہلے جو سبسیڈی ملتی تھی وہ ہر کسان تک نہیں پہنچ سکتی تھی حکومت کا یہ اقدام بہت اچھا ہے اب امید ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے ہر غریب امیر کسان تک سبسڈی ضرور پہنچے گی زراعت پاکستان کی ریڈھ کی ہڈی کی مانند ہیں کاشتکاروں کی رجسٹریشن اور کارڈ کا اجراء کر کے محکمہ زراعت پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نادرا اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کا احسن اقدام ہے کسانوں کا مزید کہنا تھا ہم زیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کے بے حد شکر گزار ہیں کہ کسانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا حکم دیا۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں