چونیاں ، بیوی کو خاوند سے خرچہ مانگنا مہنگا پڑگیا ،اینٹیں مار کر قتل کرکے فرار ہوگیا

پیر 5 جولائی 2021 23:26

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2021ء) چونیاں افسوس ناک واقع پیش آگیا ظلم کی انتہا ہو گئی بیوی خالدہ کو اپنے خاوند سے خرچہ مانگنا مہنگا پڑ گیا ذرائع کے مطابق کنیڈا کالونی چونیاں کا رھائشی خالد نامی شخص نشئہ کرتا ہے اور گھر میں بیوی بچوں کو خر چہ نہیں دیتا تھا اکثر گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا خالد کے چار بچے ہیں گھر میں کھانے کے لئے کچھ نہ تھا گزشتہ رات بیوی خالدہ نے اپنے خاوند خالد سے خرچہ مانگا تو خالد نے طیش میں آکر اپنی بیوی کو ایٹیں مار مار کر قتل کر دیا ملزم بیوی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا مقتولہ کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھانہ سٹی پولیس چونیاں نے مقتولہ کے چار بچوں کو نانی کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں