چونیاں، تحصیل بھر میں منافع خوری کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

اتوار 26 ستمبر 2021 17:40

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) تحصیل بھر میں منافع خوری کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا منافع خوروں نے خود ساختہ مہنگائی کر کے چونیاں کے کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا چونیاں اور گردونواح میں کسانوں کو ملنے والی ڈی اے پی کھاد کی بوری 500 سے 700 روپے تک مہنگی فروخت ہونا شروع ہوگئی کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے کسان انتہائی پریشانی کا شکار ہیں چونیاں انتظامیہ منافع خوری پر کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے کسانوں کا کہنا ہے کہ تمام کھاد ڈیلر اور دکاندار اپنی اپنی مرضی کا ریٹ لگا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کا پر کوئی بھی عمل پیرا نہیں غصے سے بھرے کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے تمام کھاد ڈیلر حضرات کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر کھاد فروخت کرنے کی ہدایت کی جائے تاکہ کسانوں کو کھاد خریدتے وقت کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو جو بھی کھاد ڈیلر یا دوکاندار قانون کی خلاف ورزی کرے تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کرکے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی دکاندار کھاد مہنگی فروخت کرنے کی جرات نہ کرے۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں