چونیاں میں حادثہ،دو کمسن بہن بھائی جاں بحق، مقدمہ درج

اتوار 17 اکتوبر 2021 17:10

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) چونیاں میں برکی روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، حادثے میں دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 7 سالہ شاہ زیب اور 4 سالہ علیشہ جاں بحق ہوئے ، ان کے والد ساجد اور والدہ ارشاد بی بی شدید زخمی ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں