چونیاں،30 من مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

اتوار 27 فروری 2022 17:55

m چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2022ء) چونیاں کے علاقے کوڑے سیال میں پیٹرولنگ پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 30 من مردہ مرغیاں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم نے مردہ مرغیوں کو بوریوں میں بند کر کے گاڑی میں رکھا تھا جنہیں فروخت کے لیے لاہور لے جا رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مردہ مرغیوں کا گوشت لاہور میں ریسٹورنٹس کو سپلائی کیا جانا تھا تاہم مردہ مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں