تھانہ سٹی چونیاں کے علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی چار وارداتیں شہری نقدی ،طلائی زیورات سے محروم مقدمات درج

منگل 22 اکتوبر 2024 14:35

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2024ء) تھانہ سٹی چونیاں کے علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی چار وارداتیں شہری نقدی ،طلائی زیورات سے محروم مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

ہیڈ بلوکی کے رہائشی محمد امجد نے پولیس کو بتایا کہ مجھے دو کس نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے برادر شوگر ملز کے قریب روک کر تشدد کیا اور مجھ سے 13ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا دریں اثناء ہرچوکی کے محمد اصغر کی نامعلوم چور چار بکریو بکریاں چوری کرکے لے گئے ، دریں اثناء مسجد باغ والی کے رہائشی سید جہانگیر حیدر کے گھر سے نامعلوم ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات اور 80روپے کی نقدی رقم ودیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔

دریں اثناء بھٹہ موڑ ہرچوکی کی رہائشی نسیم بی بی کے گھر نامعلوم چور دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے اور گھر کے تالے توڑ کر گھر سے 8سوٹ ،25ہزار روپے کی نقدی رقم سمیت دیگر سامان چوری کرکے لے گئے تھانہ سٹی چونیان پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلئے ۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں