مسلح ملزمان کا شہری کو موٹر سائیکل سے اتار کر تشدد بازو کی ہڈی توڑ دی چار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 24 اکتوبر 2024 16:43

پتوکی،چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2024ء) مسلح ملزمان کا شہری کو موٹر سائیکل سے اتار کر تشدد بازو کی ہڈی توڑ دی چار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی چونیاں کے علاقہ کاندو کھارا کے رہائشی جعفر علی نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے گھر کاندو کھارا جا رہا تھا کہ ہمشورہ بیٹھے ملزمان اکرم وغیرہ نے راستہ میں روک کر موٹر سائیکل سے اتار لیا اور ملزمان نے ڈنڈوں سوٹو ں سے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے شہری کے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی تھانہ سٹی چونیان پولیس نے متاثرہ شہری کی تحریری درخواست پر نامزد ملزمان اکرم، بشارت، اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں