پتوکی،چونیاں ،چھانگا مانگا،کنگن پور کے گرد نواح میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل

اتوار 3 نومبر 2024 13:35

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2024ء) پتوکی،چونیاں ،چھانگا مانگا،کنگن پور کے گرد نواح میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل اے سی چونیاں نے محکمہ صحت ٹیموں کے ساتھ شانہ بشانہ رہے ۔

(جاری ہے)

اے سی چونیاں طلحہ انوار،اے سی پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان ساہوکی زیر نگرانی محکمہ صحت ٹیموں نے پتوکی،چونیاں ،چھانگا مانگا،کنگن پور کے گرد نواح میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل کرلی اسسٹنٹ کمشنر ز نے ٹی ایچ کیو ہسپتال، رورل ہیلتھ سنٹرز اور دیگر سینٹروں پر بچوں کو قطرے پلانے میںاپنا بھر پور کردار ادا کیا تحصیل چونیاں میں ایک لاکھ 83 ہزار بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے اورانسداد پولیو مہم میں 613 ٹیموں نے بھرپور حصہ لیاانسداد پولیو مہم کی ٹیموں نے گھروں، اسکولوں، بس اڈوں سمیت دیگر سینٹرز پر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد سلیم نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے قطرے ضرور پلائیںملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت پنجاب کی ایس او پی کے تحت ایسے اقدامات جاری رہیں ۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں