چونیاں،مغوی بچہ 6 روز زیادتی کے بعد قتل، لاش نہر سے برآمد

جمعرات 12 دسمبر 2024 21:02

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2024ء)چونیاں میں گزشتہ ہفتے اغواء کیے جانے والے لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مقتول کو الہ آباد سے اغواء کیا جہاں انہوں نے 6 روز تک بچے سے زیادتی کی اور اس کی والدہ سے بھتے کا مطالبہ کرتے رہے۔ایف آئی آر کے مطابق بھتے کی رقم نہ ملنے پر ملزمان نے 13 سالہ حسن علی کو زیادتی کے بعد گلے میں رسی ڈال کر قتل کر دیا۔مقتول کے اغواء کا مقدمہ تھانہ الہ آباد میں درج تھا۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر مقتول کی لاش چھانگا مانگا نہر سے برآمد کی۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں