چونیاں میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے وکیل جاںبحق

ہفتہ 14 دسمبر 2024 20:00

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2024ء) چونیاں میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے وکیل جاںبحق ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق اقبال جمیل ڈوگر ایڈووکیٹ عدالتی امور نمٹا کر واپس گھر جا رہا تھا کہ کچہری کے نزدیک ہی مخالفین نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجہ میں اقبال جمیل ڈوگر ایڈووکیٹ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس سٹی چونیاں نے موقع پر پہنچ کر مقتول اور مضروب کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ تھانہ سٹی پولیس جائے وقوعہ پر شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہے ۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں