چونیاں کے چار نوجوانوں کو اٹلی کا جھانسہ دے کر ایران میں اغواء کاروں کے حوالے کر دیا گیا

بدھ 5 فروری 2025 17:52

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)چونیاں کے نواحی گاؤں گرداس والا میں مصطفی نامی نوجوان اور اس کے تین کزنز کو اٹلی کا جھانسہ دے کر ایران میں اغواء کاروں کے حوالے کر دیا گیا، اغواء کاروں کی جانب سے فی کس دو کروڑ اسی لاکھ روپے کا تاوان مطالبہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی سمگلر کے ایجنٹ نے چونیاں کے مصطفیٰ نامی نوجوان سمیت چار نوجوانوں سی36، 36 لاکھ روپے لے کر اٹلی لے جانے کے سہانے خواب دکھائے اور ایران کے شہر تہران میں اغواء کاروں کے حوالے کر دیا۔

اغواء کار کی جانب ان نوجوانوں کو برہنہ کر کے بہیمانہ تشدد بنایاگیا اور تشدد کی ویڈیو ورثہ کو سینڈ کر کے فی کس دو کروڑ اسی لاکھ روپے کا تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاوان نہ دینے کی صورت میں جان سے مانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بوڑھے ماں باپ کیساتھ ساتھ مغوی کے بیوی اور چار بچے غم سے نڈھال ہیں اور رو رو کر مغوی کی رہائی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعظم شہباز سے مدد کی اپیل کی ہے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا اور باقی ملزمان کو گرفتار کرنے کے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اہل خانہ کے مطابق ہم اپنا سب کچھ بیچ دیں تب بھی تاوان ادا نہیں کر سکتے۔مصطفیٰ کے اہلخانہ اور اہل محلہ نیچیف جسٹس پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعے کے نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے مغوی کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں