ع*پتوکی،مختلف3 ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جانبحق نعشیں ہسپتال منتقل

اتوار 23 فروری 2025 19:50

ٓپتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2025ء)پتوکی،چونیاںمیں مختلف3 ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جانبحق نعشیں ہسپتال منتقل ۔

(جاری ہے)

پتوکی کے علاقہ حبیب آباد جاوید نگر بائی پاس پر نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر سے چنگی نمبر6اوکاڑہ کی رہائشی موٹر سائیکل سوار خاتون کرن اشفاق موقع پر جانبحق ہوگئی اور55 خاتون نسیم بی بی سمیت دیگر زخمی ہوگئے دوسری جانب پتوکی ہلہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار امجد علی ٹرک کی ٹکر لگنے سے جانبحق ہوگیا ادھر چونیاں میں بائی پاس کے قریب کوسٹر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار احسن ارشاد موقع پر جانبحق ہوگیا ریسکیو ٹیموں نے متوفیوں کی نعشوں کو ہسپتال میں منتقل کردیا ریسکیو ٹیموںنے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کومزید بتایا کہ مزید قانونی کاروائیوں کیلئے پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ کوسٹر بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے ۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں